دنیا کی امیر ترین کمپنیاں اور ان کی مالیت

دنیا کی امیر ترین کمپنیاں اور ان کی مالیت
پیر‬‮ 16 اپریل‬‮ 2018 | 15:11
ہم روزانہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ یہ کمپنیاں عالمی سطح پر کیا مقام رکھتی ہیں یا پھر ان کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ لیکن ہم آج آپ کو تمام تو نہیں مگر دنیا کی 10 امیر ترین کمپنیوں اور ان کے اثاثوں کی مالیت کے بارے میں ضرور بتائیں گے جو سینکڑوں بلین ڈالر ہیں- بی پی کو برٹش پٹرولیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آئل کمپنی ہے- اس کمپنی کے

اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 225 بلین ڈالر ہے-

دنیا کی نویں سب سے امیر ترین کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل ہے- ایپل کا ہیڈ کوارٹر کیلیفورنیا میں واقع ہے اور اس کی کمپنی کی مالیت 233 بلین ڈالر ہے-

گاڑیاں تیار کرنے والی مشہور کمپنی ٹویوٹا سے کون واقف نہیں- یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 236 بلین ڈالر ہے-

والکس ویگن گروپ کو دنیا کی ساتویں امیر ترین کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس کمپنی نے اپنے آغاز میں بہت مشکل وقت دیکھا لیکن محنت جاری رکھی اور ایک مقام حاصل کرلیا- آج اس کمپنی کی مالیت 236 بلین ڈالر ہے-

ExxonMobil کا شمار بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک امریکی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹر ٹیکساس میں واقع ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 246 بلین ڈالر ہے-

Royal Dutch Shell برطانیہ اور نیدرلینڈ کے باہمی تعاون سے قائم کردہ ایک آئل کمپنی ہے جسے دنیا شیل کے نام سے جانتی ہے- اس کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیدر لینڈ میں واقع ہے جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت 272 بلین ڈالر ہے-

چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن ایک چینی پٹرولیم کمپنی ہے اور یہ بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں سے ایک ہے- اسے کمپنی کو Sinopec Group بھی کہا جاتا ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 294 بلین ڈالر ہے-

چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن دنیا کی تیسری امیر ترین کمپنی ہے جو کہ چین کی سرکاری کمپنی ہے- اس کمپنی کا شمار بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں ہوتا ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 299 بلین ڈالر ہے-

State Grid Corporation چین کی ایک سرکاری الیکٹرک کمپنی ہے لیکن یہ دنیا کی دوسری سب سے امیر ترین کمپنی بھی ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 329 بلین ڈالر ہے-

وال مارٹ کے نام سے کون واقف نہیں٬ وال مارٹ کو دنیا کی سب سے امیر ترین کمپنی کا ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ ایک امریکی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 485 بلین ڈالر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں