بھارت پر قہر الٰہی قیامت بن کر ٹوٹ پڑا۔۔تین ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 145افراد لقمہ اجل بن گئے

بھارت پر قہر الٰہی قیامت بن کر ٹوٹ پڑا۔۔تین ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، 145افراد لقمہ اجل بن گئے
منگل‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2018 | 9:14
بھارت ریاست اتر پردیش میںشدید بارش اور ریت کے طوفان ن نے دو ہفتوں میں 145 افراد کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو ہفتوں کے دوران شدید آندھی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی۔ شدید بارش اور ریت کے طوفان کے باعث ریاست اتر پردیشمیں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔سرکاری ترجمان،اویناش آواستی نے بتایا ہے کہ تیز ہوا کے جھکڑوں کی رفتار 70 کلومیٹر کے لگ بھگ تھی جس سے اتر پردیش میں 9 اور نئی دہلی میں دو افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔آندھیوں کا یہ سلسلہ اتر پردیش

کے علاوہ مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کو زیادہ متاثر کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں