پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔اب دنیائے کرکٹ کی کونسی بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، دھماکہ خیز خبر

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔اب دنیائے کرکٹ کی کونسی بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، دھماکہ خیز خبر
منگل‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2018 | 9:11
نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹدورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ

کام کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں