پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان، پاکستان سمیت کن کن ممالک میں کل روزہ ہو گا، جانئے

پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان، پاکستان سمیت کن کن ممالک میں کل روزہ ہو گا، جانئے
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:48
اسلامی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی بار رمضان المبارک ایک ساتھ شروع ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور پہلا روزہ کل جمعرات 17مئی کو ہو گاجبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں.عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک

نظر نہیں آیا ہے. ایک ٹی وی کے مطابق انڈونیشیاء، ملائیشیا، برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا آغاز جمعرات سے ہو گا. ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *