امیر بنناچاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں، ملک ریاض نے نوجوانوں کو مشورہ دیدیا

امیر بنناچاہتے ہیں تو یہ تین کام کریں، ملک ریاض نے نوجوانوں کو مشورہ دیدیا
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:09
بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض کا شمار پاکستان کی چند امیرترین شخصیات میں ہوتاہے اوراُنہوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے امارت کے خواب دیکھنے والے نوجوانوں کو تین تجاویز بھی دی ہیں جن پر عمل کرنے سے کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ملک ریاض نے انکشاف کیاکہ اُنہوں نے راولپنڈی کے مسلم ہائی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دوسرے سال 333نمبروں کیساتھ میٹرک کرنے میں کامیاب ہوسکے, اگر 332 نمبر ہوتے تو دوسرے سال بھی فیل ہی ہوتا، بہت غربت دیکھی اور اب اللہ تعالیٰ نے پیسہ بھی بہتپیسہ

پیسہ بھی بہتپیسہ بھی بہت دیا ، امیرلوگوں کی کتاب پڑھی جس میں لکھاتھاکہ 39میں سے 35افراد پڑھائی میں نالائق ہی تھے ، بل گیٹس کو ہی دیکھ لیں

، اگر یونیورسٹی سے نہ نکالاجاتاتووہ آج کے بل گیٹس نہ ہوتے۔ملک ریاض نے بتایاکہ اللہ نے لوگوں سے کوئی کام لینے ہوتے ہیں اوراسی طرف لگادیتاہے ، میں آج اگرڈاکٹرہوتاتوکچھ اور پوزیشن ہوتی ۔

اُنہوں نے تین اصول بھی نوجوانوں کے ساتھ شیئرکیے اور بتایاکہخواہش:سب سے پہلے آپ کے اندر امیر بننے کی خواہش ہونی چاہیے ، اگرآپ کچھ اور کام بھی کرناچاہتے ہیں توپہلے اس کی خواہش ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کیساتھ کاروباریا اس کی راہ پر خرچ :ملک ریاض نے کہاکہ ’اللہ کے ساتھ کاروبار کرناچاہیے یعنی فراخ دلی سے صدقہ و خیرات اور اللہ کی راہ پر دیناچاہیے ، اس سے برکت آتی ہے ، سکول میں تھا تو تب ہی پانچ آنے روز اللہ کی راہ پر دیتاتھا۔ویلفیئرسے نوآدمیوں کا کھاناشروع کیا تھااور آج جتنے لوگوں کا انتظام ہوتاہے ، حساب بھی نہیں، اس کی راہ پر ایک لاکھ خرچ کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ70 گنا دیتاہے ۔ اپنے کام سے محبت:

اپنے کام سے کمٹمنٹ ہونی چاہیے ، محبت یا عزم آپ کا جتنا مضبوط ہوگا، کامیابی اتنی ہی جلدی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آسانیاں پیداکردے گا، دل اور دماغ کامیابی کا سوچ رہاہوگاتوآپ کوشش بھی کریں گے۔ آپ کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کوئی نہ کوئی ایسا کام کراتاہے جو حقوق العباد میں آتاہے

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔اب دنیائے کرکٹ کی کونسی بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، دھماکہ خیز خبر

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔اب دنیائے کرکٹ کی کونسی بڑی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، دھماکہ خیز خبر
منگل‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2018 | 9:11
نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹدورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ

کام کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔

پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان، پاکستان سمیت کن کن ممالک میں کل روزہ ہو گا، جانئے

پہلی باردنیا بھرمیں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان، پاکستان سمیت کن کن ممالک میں کل روزہ ہو گا، جانئے
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:48
اسلامی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پہلی بار رمضان المبارک ایک ساتھ شروع ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور پہلا روزہ کل جمعرات 17مئی کو ہو گاجبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں.عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک

نظر نہیں آیا ہے. ایک ٹی وی کے مطابق انڈونیشیاء، ملائیشیا، برونائی، سنگا پور، سلطنت آف عمان، کویت، عراق، ایران، فلسطین، برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان میں بھی رمضان کا آغاز جمعرات سے ہو گا. ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، بجلی کب بحال ہو گی؟عوام کو آگاہ کر دیا گیا

ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، بجلی کب بحال ہو گی؟عوام کو آگاہ کر دیا گیا
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:44
تربیلا، منگلا اور دیگر پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ملک میں ایک بجلی کا بریک ڈاؤن،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،، پنجاب،، خیبرپختونخوا ہ اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ،چند گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرل پاور کے پیداواری یونٹس تربیلااور منگلا سمیت دیگر پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ملک میں بجلی کا بڑا کریک ڈائون ہوا ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،، پنجاب،، خیبرپختونخوا ہ اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی

بندہوچکی ہے۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد میں سپریم کورٹ‘ پارلیمنٹ ہاؤس کی بھی بجلی بند ہوگئی، تاہم پارلیمان کے کچھ فلورز کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔اسی طرح احتساب عدالت سمیت متعدد اہم سرکاری عمارتیں بھی بجلی کی بندش سے متاثر ہوئیں-ترجمان پاور ڈویژن نے یہ دعوی کیا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے سندھ اور بلوچستان کے علاقے متاثر نہیں ہوئے، تاہم پاور پلانٹس میں خرابی کے باعث دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔ترجمان کے مطابق پاور پلانٹس میں خرابی سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم ترجمان نے دعوی کیا کہ تربیلا، منگلا اور دیگر پلانٹسسے بجلی بحال کردی گئی ہے، تاہم بجلی کی فراہمی پر کام جاری ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 12 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے اور اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی کیونکہ اس طرح کا واقعہ پہلے بھی رونما ہوچکا ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد‘ کے پی کے اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے،چند گھنٹوں میں صورتحال بہترہو جائے گی اور بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کچھ دیر میں بجلی بحال ہوجائے گی جبکہ بجلی بحران سےمتعلق وزارت کے ترجمان کی جانب سے بیان دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ میں یہ بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے، اس سے قبل یکم مئی 2018 کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی اہم ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ملک میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا تھا۔اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ ہونے سے سسٹم سے 5 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا تھا۔شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ ہیبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرز پر بھی 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا تھا۔ ایک سوال پر ذرائع نے کہا کہ موجودہ دور میں کچھ بھی ممکن ہے دنیا کے محفوظ ترین کمپیوٹرزکو ہیک کیا جاسکتا ہے تو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم بھی ہیک ہوسکتے ہیں ‘ذرائع کا دعوی ہے یہ ممکن ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنیکے سسٹم کو ہیک کرکےملک کے تمام پاور سٹیشنزکو ایک ساتھ بند کردیا جائے یا پورے ملک کے پاور سپلائی ہاؤسز(گرڈسٹیشنز)کو بند کرکے پورے ملک یا کسی مخصوص شہر ‘علاقے یا گرڈسٹیشن کی بجلی کو بند کردیا جائے-انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سسٹم پر سائبر اٹیک ہوا ہو مگر ابھی یقین کے ساتھ کچھ کہنا ممکن نہیں –

میں عمران خان سے معافی مانگتا ہوں۔۔ بشریٰ بی بی کے عملیات اور وظیفوں کو نواز شریف کی تباہی کی وجہ قرار دینے پر سینئر صحافی نے معافی مانگ لی

میں عمران خان سے معافی مانگتا ہوں۔۔ بشریٰ بی بی کے عملیات اور وظیفوں کو نواز شریف کی تباہی کی وجہ قرار دینے پر سینئر صحافی نے معافی مانگ لی
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 13:43
سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور مجیب الرحمان شامی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ سے متعلق دئیے گئے اپنے بیان پر تحریک انصاف اور عمران خان سے معذرت کر لی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو چاہئیے کہ اپنے سینئیر رہنماؤں کو بھی سمجھائیں کہجو گفتگو وہ کرتے ہیں، گالیاں دیتے ، وہ انہیں زیب نہیں دیتا ، ان کو بھی بتائیں کہ اخلاقیات کیا ہوتی ہیں، بات کرنے کا سلیقہ ہونا چاہئیے، اختلاف کا بھی طریقہ

کا بھی طریقہ ہونا چاہئیے۔میں نے محترمہ بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی غیر مناسب بات نہیں کی تھی لیکن مجھےیوسف بیگ مرزا اور فواد چوہدری نے فون کر کے کہا کہ آپ کو ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا۔انہوں نےمجھ سے کہا کہ آپ نے غلط انداز میں بات کی ہے اور یہ غیر مناسب بات ہے ، تو میں نےان سے کہا کہ میرا مقصد کسی کی توہین یا دل آزاری نہیں تھا جس پر وہ مطمئن ہوگئے لیکن صبح پھر میرے بیان پر کچھ لوگوں نے طوفان اٹھا دیا ، تو بات یہ ہے کہ ذکر ہوا تھا کہ محترمہ بشریٰ بی بی کا ،ہماری جانب سے ان کی توہین نہیں کی گئی ۔اس سب کے باوجوداگر پی ٹی آئی کے ذمہ دار سمجھتے ہیں کہ ہم نے کوئی غیر مناسب بات کی ہے ،تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں،ہم اس بات کو واپس لیتے ہیں اور آئندہ احتیاط کریں گے۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کی مشکلات کی ذمہ دارہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک پیرنی ہیں بشریٰ بی بی وظیفے اور عمل کرنے کیلئے شہرت رکھتی ہیں۔ مجیب الرحمان شامی کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے کہبشریٰ بی بی کے عمل اور وظیفوں سے ن لیگ کے قائد سے غلطیاں سرزد ہو رہی ہیں۔ جب سے بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ بنی ہیں تب سے نواز شریف غلطیاں کرتے جا رہے ہیں۔

والدین کے سیلفی کے شوق نے 10ماہ کی بچی کی جان لے لی،دل دہلا دینے والی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

والدین کے سیلفی کے شوق نے 10ماہ کی بچی کی جان لے لی،دل دہلا دینے والی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 10:07
سیلفی کے شوق نے 10 ماہ کی بچی کی جان لے لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں واقع ایک تجارتی مرکز میں شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک سیلفی بنائے اور جب بیوی نے سیلفی بنانے کی کوشش کی تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اس کے ہاتھ سے بچی گرنے کے بعد دیواروں سے ٹکراتی ہوئیزمین پر جاگری، بچی کے گرتے ہوئے عوام نے شور شرابا شروع کردیا تاہم عوام کے پہنچنے سے پہلے ہی بچی دم توڑ چکی تھی۔ اہلِ خانہ کے انکار پر پولیس نے

کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیلفی کی وجہ سے بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

برطانیہ شرمندہ ہے کہ امریکہ کو سفارتخانے کی منتقلی سے نہیں روک سکا،برطانوی وزیر اعظم

برطانیہ شرمندہ ہے کہ امریکہ کو سفارتخانے کی منتقلی سے نہیں روک سکا،برطانوی وزیر اعظم
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 10:09
عالمی برادی کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر شدید تحفظات ہیں،پوری عالمی برادری نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ اور شہادتوں پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے،برطانیہ شرمندہ ہے کہ امریکہ کو سفارتخانے کی منتقلی سے نہیں روک سکا،امریکا مشرق وسطیٰ میں ثالثی کا کردار کھو چکا ہے ۔امریکی فیصلہ کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، امریکی اقدام عالمی برادری کے فیصلے کے منافی ہے،مراکش کو امریکی فیصلے پر سخت تحفظات ہیں،فلسطینی شہریوں کے بنیادی اور جائز حقوق کی مکمل حمایت اور مشرقی بیت

فلسطینی دارالحکومت ہے، اسرائیل فورسز کی ظالمانہ کارروائی انسانی حقوق کی ‘کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے،فلسطینی بند پنجرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، امریکا نے اسرائیل کے حق میں جانبدار ہو کر مسائل کو جنم دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کے جاری احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 نہتے افراد کے جاں بحق اور 2400 سے زائد کے زخمی ہونے پر عالمی برادری نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دے دیا۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان نے کہا کہ ‘ہمیں شرمندگی ہے کہ امریکا نے بیت مقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور پھر اپنا سفارتخانہ بھی یہاں منتقل کردیا جبکہ انتظامی نوعیت کے معاملات پر حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے’۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘برطانوی سفارخانہ اتل ابیب میں واقع ہے اور اسے منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں’۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے لندن کے دورے پر امریکی فیصلے کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے بطور ثالث کا کردار کھو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘حالیہ فیصلے سے امریکا نے مسائل کو اپنے گلے لگایا اور ممکنہ حل کو تنہا چھوڑ دیا’۔رجب طیب اردگان نے کیتھم ہاؤس انٹرنیشنل تھینک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ‘امریکی فیصلہ خطے میں کشیدگی پیدا کرے گا اور خصوصاً برادریوں میں آگ لگا دے گا’۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو کا اعتراض کچھ یوں بیان کیا کہ ‘ہم مکمل یقین رکھتے ہیں کہ امریکی اقدام عالمی برادری کے فیصلے کے منافی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘روس سے بیت المقدس کے معاملے پر متعدد مرتبہ مذاکرات کے لیے پیش کش کی گئی’۔مراکش کے بادشاہ محمد پنجم نے فلسطینی رہنما محمود عباس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ‘وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے پر امریکی فیصلہ پر ‘سخت تحفظات’ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور مراکش کے شاہ، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی القدس کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ نے ایک اعلامیے میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بہیمانہ عسکری قوت کے استعمال پر ‘سخت مخالفت’ کی۔انہوں نے کہا کہ ‘وہ فلسطینی شہریوں کے بنیادی اور جائز حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور صرف مشرقی بیت المقدس کو ہی دارالحکومت کا درجہ دیتے ہیں’۔گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ غزہ پٹیمیں اسرائیل فورسز کی ظالمانہ کارروائی انسانی حقوق کی ‘کھلی خلاف ورزی’ ہے۔برطانیہ میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں اسرائیل، غزہ پٹی میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے جسے فوری بند ہونا چاہیے’۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ‘یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نزدیک اسرائیل کی جانب سے سوچے سمجھے انداز میں فلسطینی شہریوں پر گولیاں برسانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے’۔مشرق وسطیٰ میں ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لیہا وائٹ سن نے غزہ پٹی پر فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کو ‘خون کا تالاب’ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘اسرائیلی اتھارٹی کی پالیسی میں غزہ پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر گولیاں برسانا ہے ۔جو دہائیوں سے پنجرے میں بند زندگی گزار رہے ہیں اور اب ان کے خون سے تالاب بن چکا ہے جسے کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا’۔عرب لیگ کے چیف کا کہنا تھا کہ ‘ان ممالک کے لیے شرمناک بات ہے، جو امریکا اور اسرائیل کی خوشیوں میں شریک ہیں، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے’۔قائرہ میں عرب لیگ کے دفتر میں انہوں نے واضح کیا کہ ‘امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلے کے مختصر اور طویل المعیاد ثمرات کا اندازہ نہیں ہے، فلسطین کو ادراک ہو چکا ہے کہ امریکا فلسطین اسرائیل کے تنازعے میں ثالث کا کردار کھوچکا ہے، امریکا نے اسرائیل کے حق میں جانبدار ہو کر مسائل کو جنم دیا’۔

سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
بدھ‬‮ 16 مئی‬‮‬‮ 2018 | 9:39
سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگاریاض : (16 مئی 2018) سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ جمعرات کے روز ہوگا عدالتی کونسل نےاعلان کر دیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل اور دیگر عرب ممالک بھی پہلاروزہ سترہ مئی کو ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی چاند دیکھنے والے کمیٹی کو ملک میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لہٰذا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ملکوں میں یکم رمضان سترہ مئی جمعرات کو ہوگا۔برطانیہ، امریکا اور یورپ کے مسلمان بھی

مسلمان بھی پہلا روزہ جمعرات سے روز ہ رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاپاکستان ریلویز کا یکم رمضان سے 20 رمضان تک کرایوں میں 20 فیصد تک رعایت کا اعلان16.05.18 moon sighting in Saudia Moon sights Ramzan ul Mubarak

برصغیر کا وہ بادشاہ جو ہر روز زہر پیتا تھا، اس کی وجہ کیا تھی؟ تاریخی واقعہ ملاحظہ کیجیے

برصغیر کا وہ بادشاہ جو ہر روز زہر پیتا تھا، اس کی وجہ کیا تھی؟ تاریخی واقعہ ملاحظہ کیجیے
اپریل 26, 2018 0 تبصرے 157 مناظر
لاہور(ویب ڈیسک)سن 1458ءسے 1511تک ریاست گجرات پر محمد بیگدا یعنی محمد شاہ اول نے حکومت کی تھی ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ریاست پر طویل ترین حکمرانی کرنے والے بادشاہ تھے جنہوں نے 53سال تک حکومت کی۔ اب ان کے متعلق مورخین نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہر کسی

کی سٹی گم ہو جائے گی۔ خبر کے مطابق، مورخین کا کہنا ہے کہ محمد شاہ اول بلا کا بسیار خور تھا اور روزانہ 35کلوگرام سے زائد کھانا کھاتا تھا اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ انتہائی خطرناک زہر بھی اس کے روزانہ کے کھانے کا حصہ تھا اور وہ زہر کی ایک مخصوص مقدار پیتا تھا۔ مورخین نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ ایک بار کسی نے محمد شاہ کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس نے کچھ مقدار میں روزانہ زہر پینا شروع کر دیا تھا تاکہ اس کا جسم زہر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کر سکے اور آئندہ کوئی اسے زہر دے کر قتل نہ کر سکے۔ آہستہ آہستہ وہ زہر کی مقدار بڑھاتا چلا گیا اور ایک وقت ایسا آیا کہ وہ جو کپڑے پہنتا تھا اور جوکھانا بچاتا تھا وہ بھی زہریلے ہو جاتے تھے اور خدام ان کپڑوں اور بچے ہوئے کھانے کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تھے۔

ہوش اڑا دینے والی خبر : گیارہ شوہر رکھنے والی خاتون بے نقاب ، انجام کیا ہوا ؟ جانیے

ہوش اڑا دینے والی خبر : گیارہ شوہر رکھنے والی خاتون بے نقاب ، انجام کیا ہوا ؟ جانیے
مئ 10, 2018 0 تبصرے 147 مناظر
صومالیہ (ویب ڈیسک ) شدت پسند تنظیم الشباب کا کہنا ہے کہ ان کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو متعدد شوہر رکھنے کے الزام میں سنگسار کر دیا ہے۔شکری عبداللہی وارسیم نامی خاتون پر اپنے سابقہ خاوندوں کو طلاق دیے بغیر 11 شادیاں کرنے کا الزام تھا۔بی بی سی کے مطابق صومالیہ کے جنوبی

قصبے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ الشباب کے جنگجوؤں نے مذکورہ خاتون کو ایک گڑھے میں گردن تک دفن کرنے کے بعد اسے پتھر مار کر ہلاک کر دیا۔ الشباب کی نیوز سائٹ کے مطابق جب شکری عبداللہی کو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ ’صحت مند‘ تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ جب شکری عبداللہی اور اس کے قانونی شوہر سمیت نو دیگر شوہروں کو عدالت میں لایا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک کا کہنا تھا کہ وہ اس کی بیوی ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ کا بڑا علاقہ الشباب کے زیرِ کنٹرول ہے اور یہ تنظیم دارالحکومت موغادیشو میں قائم مرکزی حکومت کو ختم کرنے کے لیے اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔ الشباب صومالیہ میں ’مغرب نواز‘ حکومت کا تختہ الٹ کر شریعت کا نفاذ کرنا چاہتی ہے۔