انجام پر نظر رکھنے والا ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتا ہے

انجام پر نظر رکھنے والا ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتا ہے
ہفتہ‬‮ 22 ستمبر‬‮ 2018 | 22:29
جنگل کا بادشاہ شیر جب بڑھاپے کو پہنچا تو کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا۔ بھوک سے جب اس کا برا حال ہوا تو ایک لومڑی سے مشورہ کیا۔ لومڑی نے اسے جواب دیا‘ فکر نہ کرو، میں اس کا بندوبست کردوں گی’یہ کہہ کر لومڑی نے پورے جنگل میں مشہور کر دیا کہ شیر بہت بیمار ہے اور بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔یہ خبر سنتے ہی جنگل کے جانور اس کی عیادت کے لئے آنے لگے۔ شیر غار میں سر جھکائے پڑا رہتا اور عیادت کے لیے آنے والے جانوروں کا شکار کرکے اپنی بھوک

کرکے اپنی بھوک مٹاتا رہتا۔ایک دن لومڑی شیر کا حال احوال پوچھنے کے لیے آئی تو غار کے دہانے پر کھڑی ہو گئی۔ اتفاقاً اس دن کوئی جانور نہ آیا تھا جس کی وجہ سے شیر بھوکا تھا۔ اس نے لومڑی سے کہا ‘ باہر کیوں کھڑی ہو، اندر آؤ اور مجھے جنگل کا حال احوال سناؤ

’۔لومڑی نے چالاکی سے جواب دیا۔ نہیں میں اندر نہیں آ سکتی، کیونکہ میں یہاں باہر سے آنے والے پنجوں کے نشان دیکھ رہی ہوں لیکن واپسی کے نہیں’۔شیخ سعدی ؒ کی اس حکایت کے پیچھے یہ سبق چھُپا ہے کہ ‘انجام پر ہمیشہ نظر رکھنے والے افرادہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہیں’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *