مشہور اداکاروں کے مشہور کزنز

مشہور اداکاروں کے مشہور کزنز
بدھ‬‮ 10 اکتوبر‬‮ 2018 | 20:58
شوبز کی چکا چونددنیا تقریباً تمام لوگوں کےلیے کشش رکھتی ہے،گلیمر سے بھرپور اس نگری میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے۔یہاں جگہ بنانا اتنا بھی آسان نہیں ،لیکن وہ لوگ جن کے رشتے دار پہلے سے فلم انڈسٹری میں موجود ہوں انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یہاں بولی وڈ کے چند کزنز کا ذکر کیا جارہا ہے جو مقبولیت میں

کسی سے کم نہیں۔کرشمہ،کرینہ،رنبیر کپور اورارمان جینکرینہ کپور اور کرشمہ کپور بولی ڈ کی مشہور ادا کارائیں ہونے کے ساتھ بہنیں بھی ہیں جبکہ رنبیر کپوران کے کزن ہیں لیکن ان تینوں کا ایک

اور کزن ارمان جین بھی ہےجو زیادہ مشہور نہیں ہے ارمان ان کی پھوپھی ریما کپور کا بیٹا ہے۔سنی،بوبی،ابھے دیولبولی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کے دونوں بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ ان کے کزن ابھے دیول بھی گلیمر کی اس دنیا کا حصہ ہیں،

تینوں کا شمار بولی وڈ کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے۔کاجول،تنیشا،رانی مکھر جیمعروف اداکارائیں کاجول دیوگن اور تنیشا آپس میں بہنیں ہیں جبکہ رانی مکھر جی ان کی کزن ہیں ،تینوں انڈسٹری میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔سونم،ارجن کپوربولی وڈ کی معروف اداکار ہ سونم کپور ارجن کپور کی کزن ہیں،دونوں کے والد(اداکارانیل کپور اور ہدایت کار بونی کپور)آپس میں بھائی ہیں۔

عمران ہاشمی،عالیہ بھٹبھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام عالیہ بھٹ اور عمران ہاشمی کے درمیان بھی کزن کا رشتہ ہے۔فردین خان،زاید خانماضی کے مشہور اداکار فیروز خان کے بیٹے فردین خان اداکار سنجے خان کے بیٹے زاید خان کے کزن ہیں دونوں کے والد ایک دوسرے کے سگے بھائی ہیں۔پریانکا چوپڑا،پرینیتی چوپڑاپریا نکا اور پرینیتی چوپڑا بولی وڈ کی مشہور اداکارائیں ہونے کے ساتھ آپس میں کزن بھی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *