’’قیامت کی نشانیاں‘‘ ، مُردوں کو زندہ کرنے کیلئے کونسے خوفناک ، تجربات شروع ‘ سائنسدان سر جوڑ کر بیٹھ گئے،

’’قیامت کی نشانیاں‘‘ ، مُردوں کو زندہ کرنے کیلئے کونسے خوفناک ، تجربات شروع ‘ سائنسدان سر جوڑ کر بیٹھ گئے،
جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018 | 21:02
شروع سے ہی انسان مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے جدوجہد میں لگا ہوا ہے، اس مقصدکیلئے آب حیات کی تلاش کی گئی، سفلی علوم و دیگر ٹوٹکوں کا سہارا بھی لیا گیا،پر کچھ ہاتھ نہ لگا۔لیکن اب سائنسدان بھی اس میدان میں کود چکے ہیں۔بائیو کوارک نامی ایک امریکی فرم نے قدرت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مردوں کو دوبارہ

زندہ کرنے کے تجربات کا آغاز کردیا ہے۔اس مقصد کیلئے 2016 کے آخر میں اعلان کیا گیا تھا کہ بھارت میں تجربہ گاہ قائم کر کے تجربات کا آغاز کیا جائے گا،لیکن بھارتی میڈیکل ریسرچ

کونسلکی جانب سے اجازت نہ ملنے پرلاطینی امریکا میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرم کی چیف ایگزیکیوٹو آفیسر آئرا پاسٹر کا کہنا ہے کہ مردوں کو زندہ کرنے کیلئے کئے جانے والے تجربات میں مردہ شخص کے خون سے بنیادی خلیے یعنی اسٹم سیلز حاصل کر کے دوبارہ اسی شخص کےخون میں داخل کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *