کیا شاہ رخ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہو سکتے ہیں؟

کیا شاہ رخ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہو سکتے ہیں؟
بدھ‬‮ 21 ‬‮نومبر‬‮ 2018 | 18:04
رواں ہفتے دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے بعد کم از کم ایک خفیہ پریم کہانی تو عام ہوئی جبکہ دوسری پریم کہانی یعنی پرینکا چوپڑہ اور انکے پردیسی بوائے فرینڈ نِک جونز کی کہانی غالباً دو دسمبر کو سب کے سامنے ہوگی۔اب باقی ہے تیسری اور چھوتھی یعنی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اور ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ

خان کی کہانی۔ اب یہ کب تک صیغۂ راز میں رہے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔پرینکا سے یاد آیا کہ حال ہی میں جب فلم زیرو کے پروموشن کے دوران نامہ نگاروں نے

شاہ رخ سے پرینکا کی شادی پر ردِ عمل جاننا چاہا تو انھوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ بھائی مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہو میں تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ہوں۔دیوانے تو آپ تھے خان صاحب لیکن لگتا ہے ‘ڈان’ اپنی جنگلی بِلی کو بھول گیا ہے اور کیوں نہ ہو کیونکہ ڈان کی چوری پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔

عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فلم بری طرح فلاپ ہو گئی ہے اور لوگوں کو پسند نہیں آئی۔ حالانکہ اس فلم نے مجموعی طور پر دو سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔خبریں ایسی بھی ہیں کہ عامر خان نے اس فلم کے منافع سے اپنا حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں جہاں لوگ سوشل میڈیا پر فلم کے ساتھ ساتھ اس کے فنکاروں کو بھی ٹرول کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھگز آف ہندوستان نے پبلِک کو ٹھگا ہے۔عامر کے نزدیکی دوست شاہ رخ خان نے حالات کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ‘

بڑے بڑے دیسوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینیو ریٹا۔’ بحر حال شاہ رخ کا کہنا ہے کہ اسی طرح انکی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ بھی فلاپ رہی تھی۔فلم لوگوں کو پسند آئے گی یا نہیں اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ اب شاہ رخ خان اپنی فلم ‘زیرو’ کا پروموشن کر رہے ہیں دیکھتے ہیں کہ انکی یہ فلم انھیں کتنے زیرو دلواتی ہے۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما تھیں جنھیں رواں سال بالی وڈ میں دس سال ہوگئے ہیں۔

انوشکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنا دی جوڑی سے کیا تھا اور اب انھیں کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئیں گی۔انوشکا کا کریئر بھلے ہی شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹار کے ساتھ شروع ہوا ہو لیکن اس سفر کو آگے بڑھانے اور کامیابی کی سیڑھیاں چڑنے میں انھیں کافی محنت کرنی پڑی۔انوشکا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔ فلم ‘زیرو’ میں بھی انوشکا بہت منفرد اور چیلنجِنگ کردار میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *