انڈے کا کون سا حصہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ جانیں اہم معلومات

 ناشتے میں اگر انڈہ نہ ہو تو ادھورا سا لگتا ہے، کیونکہ انڈہ ایک مکمل غذائیت اور تونائی سے بھرپور قدرتی اجزاء ہے، جس کو دن میں ایک مرتبہ تو لازمی آپ کو کھانا چاہئیے۔

• ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ انڈے کو آدھا کھاتے ہیں، کچھ لوگ صرف اس کی زردی کھاتے ہیں اور کچھ اس کی سفیدی کو کھانا پسند کرتے ہیں، اور یوں انڈہ بھی ضائع کردیتے ہیں اور اپنے جسم کی بنیادی غذائیت بھی لیکن وہ اس بات سے انجان بیٹھے ہیں کہ مکمل انڈہ ہماری صحت کے لئے کس قدر ضروری ہے۔

• انڈے کی ذردی کے فوائد:

 انڈے کی زردی میں وٹا من اے، ڈی، ای، کے، بی 6، بی 12، فولک ایسڈ، کیلشیم، کوپر، آئرن، میگنشیم، فاسفورس سمیت زنک اور پینٹوتھینک ایسڈ پایا جاتا ہے۔  اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔  یہ زردی آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کو کھانے سے آنکھیں تیز ہوتی ہیں۔  انڈے کی زردی میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین ، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

 یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

سائنسدانوں نے کورونا وائرس جسم میں پھیلنے سے روکنے کے لئے دوا دریافت کرلی

Read Next

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور سمیت دیگر شہروں کا فضائی دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *