منی لانڈرنگ کیس: نیب نے شہباز شریف کو کل طلب کر لیا

لاہور: نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کل طلب کر لیا، اور وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد سمیت دیگر ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔ جی این این کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے 23-367 ملین سے بڑھ کر-549 بلین ہوئے ہیں۔نیب نے کہا کہ آپ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔نیب نے سوال کیا ہے کہ شہبازشریف بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات اور 2005 سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کریں۔

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور سمیت دیگر شہروں کا فضائی دورہ

Read Next

چمن، مقامی تاجر نے مارکیٹوں کے کرایہ جات معاف کردیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *