پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

لاہور: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے بلکہ صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔ پرچوں کا سینٹرلائزڈ مارکنگ نظام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب الگ مارکنگ ہوگی۔

صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیدول کے تحت امتحانات کی تیاریاں شروع کر دیں تاہم 4 جون تک کررونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔

مراسلے کے مطابق دسویں کے سالانہ امتحانات مکمل ہو چکے ہیں اس لئے ان کے نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتہ ہو گا۔ نویں کلاس تھیوری  امتحانات 18 جون سے 27 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتہ ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ائیر کے امتحانات 29 جون سے 27 جولائی کے درمیان ہوں گے اور نتائج کا اعلان ستمبرکے دوسرے ہفتہ ہوگا۔ اسی طرح فرسٹ ائیر کے امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی ہوں گے،نتائج کا اعلان اکتوبر کے پہلے ہفتہ ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

ٹھینگی کے علاقہ میں نوجوان لڑکی پر رشتہ داروں کا شارع عام پر تشدد ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا فوری نوٹس

Read Next

رمضان پیکج:17 اپریل سے یوٹیلٹی سٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء کتنے میں ملیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *