وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی..6منشیات فروش, 3اسلحہ ناجائز رکھنے والے, 5مجرمان اشہتاری اور 7پتنگ فروش گرفتار

وہاڑی(میاں نوید انجم سے)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پروہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6منشیات فروشوں اور 3اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 64لیٹر شراب, 330گرام چرس, 3500گرام بھنگ, 1کاربین اور 2پسٹل برآمد کئے. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران 1اے کیٹگری جبکہ 4بی کیٹگری کے اشتہاری گرفتار کئے گئے. کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے 7پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 207پتنگیں اور 45ڈور کی چرخیاں برآمد کیں. اس کے لئے پولیس تھانہ لڈن نے کاروائی کرتے ہوئےچوری شدہ 5لاکھ 60ہزار مالیتی 2بھینسیں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیں. علاوہ ازیں ضلع کے مختلف تھانہ جات میں لاوڈ سپیکر ایکٹ کے 6 جبکہ سکیورٹی آرڈیننس اور تیز رفتاری کا 1,1مقدمہ درج رجسٹر ہوا.

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ موبائل کورونا سکریننگ وین کا افتتاح کیا

Read Next

کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال اور انکو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *