وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنا جامع پلان مرتب کریں

وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنا جامع پلان مرتب کریں اور اپنی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ڈایزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیااجلاس میں مختلف محکموں کو تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان ، اے سی وہاڑی احمد نو ید ،اے سی میلسی انور علی ،ڈیس ایس پی خالد جاوید جوئیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر دانش خلیل، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی ، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایکسین پبلک ہیلتھ اعجاز شاہ، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، ایکسین محکمہ انہار محمد ذیشان ، ٹریفک انسپکٹر ظہیر بھٹی اور دیگرمحکموں کے سربراہان موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ تمام محکمے سیلاب کے حوالے سے اپنا اپناڈیوٹی روسٹر تیار کریں جس پر تمام ملازمین کے موبائل نمبر بھی موجود ہونے چاہیں تاکہ کسی بھی وقت ان سے رابطہ کیا جاسکے تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس بلا کر تیاری کے عمل کاجائزہ لیںتاکہ تمام کام بروقت کئے جا سکیں ضلعی سطح پر ایک کنٹرول روم بنایا جائے گا جس میں ہر محکمے کا نمائندہ موجود ہو گا جس سے تمام محکموں کے درمیان باہمی رابطہ استوار رکھا جائے گا سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام محکموں کی موک ایکسرسائز بھی کروائی جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس کے ملازمین کی ریسکیو1122سے ٹریننگ بھی کروائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن کرے اور ایک پلان مرتب کرے کہ سیلاب کی صورت میں متاثر علاقو ں سے جانوروں کا انخلاءکس طرح ممکن بنایا جائے گا اور جانوروں کیلئے چارے اور دیگر ضروریات کا بھی اہتمام کیا جائے گا محکمہ تعمیرات بھی کنٹریکٹر سے رابطہ کرکے مشینری وغیرہ کی لسٹیں تیار کرے تاکہ ضرورت کے وقت اس کو حاصل کیا جا سکے اگر کسی بھی جگہ پر اضافی تعمیرات کی ضرورت ہو گی تواس کا بھی پلان بنایا جائے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ہر یونین کونسل کی سطح پر رضاکاروں کی لسٹیں تیار کرے تاکہ جیسے ہی ان کی ضرورت پڑے تو ان سے مدد لی جا سکے اسی طرح سیلا ب کے خطرے کے حوالے سے جانی و مالی اور فصلوں کے نقصانات کے خدشے کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کونسل اپنے ڈی واٹرنگ سیٹ ، جنریٹرزاور دیگر مشینری کو بھی تیار رکھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی کہ میڈیکل کیمپ لگانے کا بھی پلان بنایا جائے اور ان میڈیکل کیمپس میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کئے جائیںڈینگی کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ جگہوں کی نشاندہی کی بھی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن سے کہا کہ جن سکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے جانے ہیں وہاں بھی بروقت انتظامات کئے جائیں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو فلڈ ریلیف کیمپوں کا کوارڈینٹر مقرر کیا جائے محکمہ تعلیم کے سیکیورٹی گارڈز اور درجہ چہارم کے ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے موقع پر یونین کونسلز کے سیکرٹریز ، پٹواریوںاور نمبرداروں کے ذریعے عوام کو بروقت آگاہی اور اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ سیلاب کے آنے سے پہلے لوگوں اور مویشیوں کا انخلاءممکن بنایا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت متوقع سیلاب کے علاقوں میں کاشت کی جانے والی فصلوں کی لسٹیں تیار کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فصلوں کے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے میپکو اپنی تنصیبات اور کھمبوں وغیرہ کاجائزہ لیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اانجینئر دانش خلیل نے گزشتہ سالوں میں سیلاب کی صورتحال پر کئے گئے انتظامات ، مشینری اور آلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

کرونا وائرس اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو روزہ رکھنے سے قبل کیا کام لازمی کر لینا چاہیے؟

Read Next

وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ موبائل کورونا سکریننگ وین کا افتتاح کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *