وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ موبائل کورونا سکریننگ وین کا افتتاح کیا

وہاڑی(میاں نوید انجم سے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا انہوں نے موبائل کورونا سکریننگ وین کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ موبائل کورونا سکریننگ وین کے ذریعے دوردراز کے دیہی علاقوں میں لوگوں کی کورونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی موبائل وین میں کورونا سکریننگ کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں موبائل وین میں الیکٹرانک سسٹم نصب کیا گیا ہے موبائل وین کے سکریننگ کے دوران ڈاکٹرز اور مریض میں نان فیزیکل ٹچنگ سسٹم بنانا گیا ہے موبائل وین میں تھر مل ٹمپریچر گن ، مائیک سپیکر سسٹم ، پروٹیکٹو شیلڈ ،حفاظتی دستانے اور کارڈ ک مانیٹرنصب کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی موبائل وین کوکورونا سکریننگ وین میں تبدیل کیا گیا ہے کورونا سکریننگ وین میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے مکمل حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیںسکریننگ کیلئے آنے والے شخص کو ڈیس انفیکٹ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ موبائل کورونا سکریننگ وین کی تیار ی میں محکمہ بہبود آبادی ،ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹرمحسن ممتاز، ڈاکٹر محمد اسلم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پنجاب بھر میں موبائل کورونا سکریننگ وین اپنی نوعیت کا پہلا اینشیٹو ہے انہوں نے کورونا سکریننگ وین میں نصب تمام سسٹم کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر غفران حسین ثاقب، ڈاکٹر محسن ممتاز، ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر افسران موجود تھے ۔

0 Reviews

Write a Review

PNN

Read Previous

وہاڑی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنا جامع پلان مرتب کریں

Read Next

وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی..6منشیات فروش, 3اسلحہ ناجائز رکھنے والے, 5مجرمان اشہتاری اور 7پتنگ فروش گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *